وزیرآباد :گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں دوران علاج چل بسا۔۔۔
وزیرآباد کے علاقہ سیالکوٹ روڈ کرم آباد کے رہائشی27 سالہ ارسلان نے مبینہ طور پر اہلیہ کے ساتھ نوک جھونک پر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے اہل خانہ تشویشناک حالت میں سول ہسپتال وزیرآباد لائے جہاں معدہ کو واش کرنے و ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکا ۔