تتلے عالی:متعلقہ حکام کی غفلت سے ناپ تول میں کمی معمول
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں پوری قیمت کی وصولی کے باوجود اشیا ضروریہ وزن اور پیمائش میں کم دی جانے لگیں۔
محکمہ لیبر اور انڈسٹریز کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کی وجہ سے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دکانداروں ،ریڑھیوں ،مارکیٹوں میں چکن،چھوٹا بڑا گوشت، سبزی، فروٹ، چینی، دالیں ودیگر اشیا ضروریہ کی پوری قیمت وصول کرنے کے باوجود وزن کم دیا جا رہا ہے جبکہ باٹ اور کنڈے بھی پاس کر ائے بغیر استعمال کئے جا رہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات بھی پیمانے کے ذریعے کم دی جا رہی ہیں ۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سے اصلا ح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔