قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

گوجرانولہ(سٹاف رپورٹر )ضلع گوجرانوالہ میں رواں ماہ کی 4روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن میں کر دیا گیا۔

کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلا ئے ،ضلع میں 10 لاکھ 15 ہزار 492 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 32 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں