کامیاب سفارتکاری سے پاکستان ذمہ دار ملک بن کر ابھرا :نعیم رفیق مغل
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )پاکستانی قیادت کی کامیاب سفارتکاری دانشمندانہ فیصلوں کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مثبت اور ذمہ دار ملک بن کر ابھرا۔
ان خیالات کا اظہار امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی نعیم رفیق مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے ایران امریکہ عارضی طور پر جنگ بندی پر راضی ہوئے جو خطے میں امن و استحکام کیلئے سنگ میل ہے جس سے کشیدگی میں کمی آئے گی، ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں مستقل جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ۔