گجرات:یونیورسٹی بس کے ڈرائیور پر تشدد ، 3 کار سوار گرفتار

گجرات:یونیورسٹی بس کے  ڈرائیور پر تشدد ، 3 کار سوار گرفتار

گجرات (نامہ نگار )طالبات کو لے جانے والی یونیورسٹی گاڑی سے تصادم اور ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ، تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کی گاڑی جسے نوید احمد چلا رہا تھا، طالبات کو یونیورسٹی آف گجرات سے وزیرآباد لے کر جا رہی تھی ، چناب لا کالج کے قریب کار نمبر BFD-933 نے راستہ نہ ہونے کے باوجود زبردستی گزرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ کے بعد کار سوار افراد اترے اور ڈرائیور کو اتار کر زود کوب کیا،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی، صورتحال کو کنٹرول کیا، کار کو قبضہ میں لے لیا اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں