سول و ملٹری قیادت نے سر فخر سے بلند کر دئیے :وقاص مرزا

سول و ملٹری قیادت نے سر فخر  سے بلند کر دئیے :وقاص مرزا

گجرات(سٹی رپورٹر )صدرگجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈسمال انڈسٹریزمحمد وقاص مرزا نے کہا ہے۔

 کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے پوری دنیا اس کی معترف ہے پاکستان کی بہترین سفارتکاری کی بدولت کینیڈا’جاپان’برطانیہ’فرانس’اٹلی اور جرمنی سمیت دنیا بھر نے امریکہ اور ایران جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے جس کا تمام تر سہرا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے آج پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہیں اور خطے کے اندر امن قائم کرنے میں پاکستانی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں