حافظ آباد:پو لیس نے دربار کی اراضی مافیا سے واگزار کرالی

حافظ آباد:پو لیس نے دربار کی  اراضی مافیا سے واگزار کرالی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کسوکی روڈ پر واقع دربار کی زمین پربااثرا فراد کی جانب سے قبضہ کی کوشش ایس ایچ او تھانہ کسوکی ساجدبھٹی نے ناکام بنادی۔

چند روز قبل بااثرافراد نے دربار پیر سکندر ذوالقرنین موتیاں والی سرکار کی ملکیتی اراضی پر دھونس دھاندلی سے قبضہ جمالیا جس پر دربار کے سجادہ نشین خواجہ عامر شہزاد قادری نوشاہی نے لیگی ایم پی اے میاں عون انتصار بھٹی کے ہمراہ ڈی پی او کامران کو درخواست دیتے ہوئے قبضہ واگزار کرانے کی استدعا کی تو ڈی پی او کامران حمید کے حکم پر ایس ایچ او ساجد بھٹی نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دربار کی اراضی کا قبضہ واگزار کرواکے سجادہ نشین خواجہ عامر کو دلوادیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں