جامعہ گجرات کے ایڈوانس سٹڈیز و ریسرچ بورڈ کا اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر )جامعہ گجرات کے ایڈوانس سٹڈیز و ریسرچ بورڈ کے 26ویں اجلاس کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اجلاس کی آن لائن صدارت کرتے ہوئے اس امر کا عندیہ دیا۔
کہ اعلیٰ سطح پر جاری تحقیقی تعلیم و تربیت کے نظام کو شفافیت کا آئینہ دار بناتے ہوئے تحقیقی مقالہ جات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا اور کروانا ریسرچ سکالر اور ریسرچ سپروائزر دونوں کی بنیادی و اوّلیں ذمہ داری ہے ۔ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی آن کیمپس نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی سربراہی کی جبکہ ڈپٹی رجسٹرار ثروت خورشید نے معاونت کا فریضہ سرانجام دیا۔