گکھڑ منڈی:بس کی زد میں آ کر اے ایس آ ئی جاں بحق

گکھڑ منڈی:بس کی زد میں آ کر اے ایس آ ئی جاں بحق

50 سالہ سلیم جاوید تھانہ علی پور چٹھہ تعینات ، گھر سے بازار جاتے حادثے کا شکار

گکھڑ منڈی ، علی پور چٹھہ،وزیرآباد (،نامہ نگار ، تحصیل رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تیز رفتار بس کی زد میں آ کر پنجاب پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا،50 سالہ سلیم جاوید تھانہ علی پور چٹھہ میں تعینات تھا ۔وزیرآباد کے علاقہ گکھڑمنڈی محلہ پیر عبداللہ شاہ کا رہائشی 50 سالہ پولیس ملازم اے ایس آئی سلیم جاوید چغتائی اپنی رہائش گاہ سے گکھڑ منڈی بازار جا رہا تھا، جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوے اے ایس آئی سلیم جاوید راجن پور سے آنے والی تیز رفتار بس کی زد میں آ گیا اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران جاں بحق ہو گیا، اے ایس آئی چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ،نیشنل موٹر وے اینڈ ہائی وے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، پولیس تھانہ گکھڑ نے ڈرائیورکو گرفتار کرکے بس کو تحویل میں لے لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں