موسم تبدیلی ،بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے لگے

موسم تبدیلی ،بارشوں کے بعد وبائی امراض پھیلنے لگے

بچے ،خواتین اور بزرگ نزلہ ، زکام ،بخار،پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی اور بارشوں کے بعد گوجرانوالہ میں وبائی امراض پھیلنے لگے ، بالخصوص بچے ،خواتین اور بزرگ نزلہ ،بخار،پیٹ کے امراض کا شکار ہونے لگے ،ایک ہفتہ کے دوران 4 ہزار سے زائد خوتین ،بچے اور بوڑھے گیسٹروں،پیٹ کے امراض اور گلے ناک کے مرض کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچے ، گیسٹرو سے بچے اوربوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد کیساتھ بار بار الٹیاں اور پیچس کے مرض بڑھ گئے جبکہ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے گلے اور ناک الرجی جیسی بیماریوں میں بھی متعدد شہری مبتلا ہوگئے ۔طبی ماہرین کے مطابق شہری موسم کی تبدیلی کے باوجود کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں گیسٹروسے بچنے کیلئے اچھی طرح ابال کر پانی پیا جائے بازارکے کھانے اور مشروبات سے مکمل بچا جائے ، نمکول کا زیادہ استعمال کیا جائے ،سبزیاں، گوشت پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے ،زہریلی ادویات کے استعمال کئے جانے سے پھل سبزیاں بھی بیماریاں پھیلا رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ، ہر گھر میں وبائی امراض سے بچنے کیلئے مخصوص ادویات رکھی جائیں جو رات کے وقت فوری استعمال کی جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں