وزیر آباد چیمبر کا یو ای اے سے اقتصادی شراکت کا مطالبہ
بھارتی کٹلری مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی صفر ،پاکستان پر 5 فیصد عائد ہے :خالد مغل
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد اور چیئرمین مائیکرو اینڈ سمال میڈیم انٹرپرائزز سٹینڈنگ کمیٹی وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد مغل نے سمیڈا کے تعاون سے منعقد کی گئی زوم میٹنگ میں حکومت پاکستان کو اہم پالیسی تجویز پیش کرتے ہوئے مشیر خاص وزیر اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے بات چیت کرتے ہوئے درخواست کی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ کیا جائے جس طرح انڈیا نے ان کے ساتھ (cepa) نامی کمپرہینسیو اکنامک پارٹنرشپ ایگریمنٹ کیا ہوا ہے ، جس سے انڈیا کی کٹلری مصنوعات پر متحدہ عرب امارات میں کسٹمز ڈیوٹی صفر ہے جبکہ میڈ اِن پاکستان کٹلری مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد تک عائد ہے اگر پاکستان سے متحدہ عرب امارات بھیجی جانے والی کٹلری پر بھی کسٹمز ڈیوٹی صفر ہوجائے تو پاکستان کی کٹلری برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا، ڈیوٹی محصولات میں تین سے پانچ فیصد تک کمی واقع ہو جائے گی جس سے پاکستان مقامی کٹلری مصنوعات کو خلیجی منڈیوں تک بہتر رسائی فراہم کر سکتا ہے ۔