سمارٹ لاک ڈائون ،تاجروں کی تعاون کی یقین دہانی
خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی:پو لیس حکام
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سمال لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے تھانہ علی پورچٹھہ میں پولیس اور تاجروں کی اہم بیٹھک ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ سما رٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حوالے سے ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ مجاہد عباس نے مرکزی انجمن تاجر وں کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں صدر ذوالفقار علی بھٹو، جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ و دیگر نے شہر کی موجودہ صورتحال، کاروباری سرگرمیوں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس ایچ او مجاہد عباس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم تاجروں کے ساتھ باہمی تعاون اور مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدار وں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کرے گی اور شہر میں سما رٹ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔