ستھرا پنجاب کے دعوے کوڑے کے ڈھیروں میں دفن
سیالکوٹ کی بیشتر یونین کونسلز کچر ا کنڈی بن گئیں ، نالیوں اور گٹروں کا پانی جمع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب کے دعوے کوڑے کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے لگے ، سیالکوٹ کی بیشتر یونین کونسلز کچر ا کنڈی بن گئیں ، نالیوں اور گٹروں کے پانی اور تعفن نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، گلیاں ندی نالے اور جوہڑ کا منظر دکھائی دینے لگیں، شہریوں کیلئے پاک صاف ہوکر جنازہ کے جانا بھی ناممکن ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن صاف ستھرا پنجاب صرف چند یونین کونسلز تک ہی محدود ہوکر رہ گیا جس سے بیشتر یونین کونسلز کے شہری بری طرح سے متاثر ہونے لگے متعدد یونین کونسلز کے علاقوں میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم تباہ ہونے کے باعث گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،ننھے طالب علموں کیلئے حصول علم کے لیے نکلنا بھی دشوار ہو کر رہ گیا ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ متعلقہ چیئرمین اور منتخب قومی اسمبلی کے نمائندگان مسائل سے لاعلم جس سے شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی سے سیوریج سسٹم کو فعال کر کے ستھرا پنجاب کا دعوٰی حقیقت میں بدلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔