ملکہ، گلیانہ اور نواح میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر کاررو ائی

 ملکہ، گلیانہ اور نواح میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر کاررو ائی

کسی کو مصنوعی مہنگائی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی:خالد فاروق

گلیانہ (نامہ نگار )ڈی سی گجرات نورالعین قریشی اور اے سی کھاریاں احمد شیر کی ہدایت پر ملکہ، گلیانہ اور گردونواح میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالد فاروق نے سپیشل برانچ ٹیم اور سب انسپکٹر حافظ طارق جمیل کے ہمراہ مختلف بازاروں اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔خلاف ورزی کے مرتکب 7 دکانداروں کو مجموعی طور پر 57 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالد فاروق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی مصنوعی مہنگائی یا ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور تاجران کو سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں