سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر شادی ہا ل بند

سمارٹ لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر شادی ہا ل بند

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین عدیل حیدر کا اوقات کار کی خلاف ورزی پر اظہار برہمی

منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت قائم ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیوں اور حال ہی میں مرمت شدہ ویسٹ مینجمنٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ورکشاپ میں موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام مشینری اور گاڑیوں کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پرچی کاؤنٹر، فارمیسی، میڈیسن سٹور، مختلف وارڈز، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور مجموعی انتظامات سمیت ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی مفاد اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے رات گئے اچانک عمر میرج ہال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تقریبات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ میرج ہال انتظامیہ کی جانب سے حکومتی ہدایات، لاک ڈاؤن ایس او پیز اور مقررہ اوقات کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میرج ہال کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جس پر متعلقہ ٹیموں نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے ہال کو بند کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں