سٹور مالک نے واردات ناکام بنادی،فائرنگ، نوجوان زخمی

 سٹور مالک نے واردات ناکام بنادی،فائرنگ، نوجوان زخمی

چمڑیل جھال پر کریانہ سٹور لوٹنے کی کوشش،حاجی صفدر فائرنگ سے بال بال بچے

ستیانہ(نمائندہ دنیا)چمڑیل جھال پر کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات مالک حاجی صفدر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ملزموں کی فائرنگ سے قریب ہی تندور پر روٹیاں لگانے والا نوجوان شیراز زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ چمڑیل جھال پر واقع المہناز کریانہ اسٹور پر آنے والے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزموں نے دکان کے مالک حاجی صفدر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر دکان لوٹنے کی کوشش کی مگر حاجی صفدر نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے حاجی صفدر پر فائرنگ کر دی لیکن وہ بال بال بچ گئے اسی دوران ملزموں نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی تو قریب ہی تندور پر روٹیاں پکانے والا شیراز سکنہ 168 سراج کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ستیانہ اور ایس پی جڑانوالہ موقع پر پہنچ گئے ۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اور پولیس سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں