ڈپٹی کمشنر گجرت کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف صنعتی و تجارتی یونٹس کے ماحولیاتی منظوری کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ گجرات کے 9،رائس ملز 6، سٹون کریشر ایک اور فلور ملز کے ایک ماحولیاتی منظوری کیسز کی تجدید کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں ماحولیاتی منظوری کے حصول کے لیے این او سی کی شرائط کے مطابق ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی او انوائرمنٹ کو اس عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔