احمد نگر چٹھہ اور نواح میں ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت ہونے لگی
احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا ) احمد نگر چٹھہ اور گردو نواح میں ایل پی جی 500 روپے کلو فروخت ہونے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق احمد نگر چٹھہ،کلاسکے ،لدھے والہ چیمہ،ساروکی چیمہ ،ورپال چٹھہ اور درجنوں دیہات میں حالیہ ایران اور امریکہ جنگ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی فروخت ہونے لگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گیس مافیا کی طرف سے قیمتیں کم نہیں کی گئیں ۔ مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 5500 میں فروخت ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے گیس مافیا کے خلاف فوری کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔