تحفظ ِختم نبوت کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا:مولانا انیس شاہ

تحفظ ِختم نبوت کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا:مولانا انیس شاہ

عقیدہ ختمِ نبوت کیخلاف ہر سازش کو بروقت بے نقاب کرنا سب کی ذمہ داری

ِ ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شعبانِ ختمِ نبوت پاکستان کے مرکزی امیر مولانا انیس احمد شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت امتِ مسلمہ کا بنیادی عقیدہ ہے جسکے تحفظ کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ختمِ نبوت معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار جامعہ مدنیہ میں پریس کانفرنس کرتے کیا۔اس موقع پر مولانا مجیب الرحمن لدھیانوی، مفتی نعمان شاہ عباسی اور مولانا ابو بکر عبداﷲ بھی موجود تھے ۔ مولانا انیس شاہ نے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت دراصل دینِ اسلام کی اساس اور ایمان کی تکمیل کا ضامن ہے ، اور اس پر کامل یقین ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے ، ناموسِ رسالت ﷺ اور عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے پوری امت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور رہے گی، ختمِ نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو بروقت بے نقاب کرنا علما اور عوام دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، نوجوان نسل کو اس عقیدے سے جوڑنا وقت کا تقاضا ہے تاکہ وہ فتنوں کا ادراک کر سکیں اور دین کے بنیادی عقائد کی حفاظت کر سکیں،دیگر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحفظِ ختمِ نبوت کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں