راہوالی :گودام سے 15لاکھ روپے کا سکریپ چوری
راہوالی(نمائندہ دنیا )گودام سے 15لاکھ روپے کا سکریپ چوری ہو گیا ۔
محلہ دارالاسلام کے رہائشی گلستان خان نے سکریپ کا گودام بنا رکھا ہے جس میں سے رات کو زین العابدین ساکن ڈھینگرانوالی اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ تانبا اور سلور مالیت 15لاکھ کا چرا کر لے گیا، کینٹ پولیس نے گلستان خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔