وزیرآباد :کریانہ سٹور میںآتشزدگی ، لاکھوں کا سامان راکھ
دکان بند تھی ، اطلاع پر مالکان پہنچے تو سامان جل چکا تھا ،فائر فائٹرز نے قابو پایا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسکہ روڈ پر کریانہ سٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روڈ پر حاجی پورہ کے قریب عبد الرحمن جنرل سٹور کے مالکان د کان بند کر کے گھر چلے گئے تو انہیں فون پر اطلاع دی گئی کہ د کان کو آگ لگ گئی ہے جس پر وہ فوری طور پر پہنچے اور شٹر اوپن کیا تو آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری د کان کو لپیٹ میں لے لیا جس پر ریسکیو کے فائر فائٹرز کو اطلاع کی گئی جن کے پہنچنے سے پہلے ہی د کان جل کر راکھ ہو چکی تھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملہ نے ایک گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پا لیا ۔جنرل سٹور کے مالک عبد الرحمن نے بتایا کہ ان کی د کان پر کریانہ اور جنرل سٹور کا سامان تھا آگ لگنے سے عمر بھر کی جمع پونجی ضائع ہو گئی ،انہوں کہا کہ 30 سے 40لاکھ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔