راہوالی:منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآ مد
راہوالی(نمائندہ دنیا )منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں آ گیا، ڈیڑ ھ کلو سے زائد چرس برآمد قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کردیا ۔
ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی اے ایس آئی علی مواز چیمہ نے دوران گشت ریلوے روڈ راہوالی بلمقابل ڈاکخانہ مشوک جان کر منشیات فروش امجد ساکن جندریا روڈ کو روک کر جامع تلاشی لی تو اس دوران برآمد شدہ چرس وزنی 1560گرام برائے فروخت نیلے رنگ کے شاپر میں موجود قبضہ میں لے لی ۔