کھاریاں :نالوں ڈی سلٹنگ سیوریج لائنوں کی صفائی
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر تحصیل کی میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی و بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔
میونسپل کمیٹیوں کی ٹیمیں گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، آوارہ کتوں کے خاتمے ، نالوں ڈی سلٹنگ، سیوریج لائنوں کی صفائی، پارکس اور قبرستانوں کی دیکھ بھال، کرب سٹون پینٹنگ اور انسداد تجاوزات آپریشنز میں مصروف ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔