حافظ آباد میں تحفظ حرمین شریفین و دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں تحفظ حرمین شریفین و دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانا عادل شیر فاروقی صدر سنی علما کونسل ضلع حافظ آباد نے کی۔
ریلی مرکز اہلسنت فیصل پلازہ فیصل مسجد سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی جس میں پاک فوج سے اظہار یکجتی اور دفاع پاکستان کیلئے عزم کیا گیا۔ ریلی سے مولانا شہاب اسلام، مولانا اسماعیل سمیت دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں آج پاکستانی پرچم اور قیادت کو سراہا جا رہا ہے ،ملک اور ملکی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے اور کسی کو بھی ریاست مخالف بیانیہ چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔