عوامی خدمت مشن ،نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلوں گا:ہاد ی بوسال

عوامی خدمت مشن ،نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلوں گا:ہاد ی بوسال

نوجوان سیاسی قیادت کے آ گے آ نے سے تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی :رانا سلیم

ملکوال(نمائندہ دنیا ) صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، مثبت اور تعمیری صحافت سے نہ صرف مسائل اجاگر ہوتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے میں آسانی ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اختر عباس بوسال کے بیٹے ہادی اختر بوسال نے صدر پریس کلب ملکوال رانا سلیم بوسال سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا سلیم بوسال کا کہنا تھا کہ صحافی برادری ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی ہے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا فرض نبھاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سیاسی قیادت کا آگے آنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے علاقے میں تعمیر وترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ چودھری ہادی اختر بوسال نے کہا کہ وہ اپنے والد چودھری اختر بوسال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں اور نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سیاسی قیادت کے درمیان مضبوط روابط سے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں