مسلم ممالک امریکہ و یورپ پر انحصار ترک کریں :ڈاکٹرطارق

 مسلم ممالک امریکہ و یورپ پر انحصار ترک کریں :ڈاکٹرطارق

خطے کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں

گجرات (نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم سے اسلامک سنٹر میں صدر پاک انٹرنیشنل بزنس فورم پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے ملاقات کی، صدر گجرات حاجی اسلم جاوید،ڈاکٹر خالد محمود ثاقب صدر الخدمت فاونڈیشن گجرات، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گجرات رانا عمر صدیق، چودھری بہادر خان سمیت دیگر ذمہ دار موجود تھے ۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو خطے کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ میں سپر طاقت اور فرعونیت کو زمین بوس کر کے اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا جو پوری امت مسلمہ کیلئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ایران کی حالیہ استقامت نے اس حقیقت کو مزید اجاگر کر دیا ہے ، خطے کی بدلتی صورتحال میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن کی بدولت امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ و یورپ پر انحصار کی پالیسی ترک کریں اور خود انحصاری کے ساتھ امت کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اختلافات پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر اپنے مفادات کا موثر دفاع کیا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں