ملکوال:منشیات فروش کو 20سال قید با مشقت ،8 لاکھ روپے جرمانہ
ملکوال(نمائندہ دنیا )ایڈیشنل سیشن جج ملکوال خرم سلیم نے منشیات کیس کے مجرم علی رضا عرف بمب کو 20 سال قید بامشقت اور8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
علی رضا عرف بمب سکنہ محلہ شیرانوالہ ملکوال کو پولیس نے 2024 میں گرفتار کر کے منشیات برآمد کی تھی۔ سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج ملکوال خرم سلیم نے سزا کا حکم سنایا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو ایک سال مزید قید بھگتنا ہو گی۔