تتلے عالی :موٹر سائیکل کی ٹکر سے 48سالہ شخص جاں بحق
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 48سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
تتلے عالی کا رہائشی عرفان گزشتہ رات8بجے روڈ گوجرانوالہ شیخوپورہ کراس کر رہاتھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا،زخمی کوفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے متوفی کے بھائی سجاد احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔