کراچی میں میڈ ان گوجرانوالہ نمائش ، گورنر کی شرکت

کراچی میں میڈ ان گوجرانوالہ نمائش ، گورنر کی شرکت

ایسی نمائشیں ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی:نہال ہاشمی صنعتکار اور انتظامیہ ملکر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں:علی ہمایوں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کراچی کے ایکسپو سنٹر میں جاری 3روزہ \"میڈ اِن گوجرانوالہ ایکسپو 2026\" کے دوسرے روز گورنر سندھ نہال ہاشمی نے خصوصی شرکت کی اور سٹالز کا معائنہ کیا۔ گورنر سندھ نے صدر گوجرانوالہ چیمبر علی ہمایوں بٹ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کی عالمی تجارت کا مرکز ہے اور ایسی نمائشیں ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کیلئے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی خصوصی طور پر کراچی پہنچے ۔ انتظامیہ کے ان اعلیٰ افسر وں نے صدر چیمبر کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کی محنت کو سراہا۔وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے بھی ایکسپو کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ نمائش میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور منتظمین کی کاوشوں سمیت گوجرانوالہ کے 30 مختلف کلسٹرز کی مصنوعات کی تعریف کی۔ صدر چیمبر علی ہمایوں بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکار اور انتظامیہ مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،نمائش اتوار تک جاری رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں