وزیرآباد:اے سی کا مین بازار میں کاموں کا جائزہ ،ماڈل جاری کر دیا

وزیرآباد:اے سی کا مین بازار میں  کاموں کا جائزہ ،ماڈل جاری کر دیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر کا ٹیم کے ہمراہ مین بازار وزیرآباد کا دورہ ماڈل بازار بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے مین بازار وزیرآباد کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بازار کا ماڈل بھی جاری کیا اور اخبار نویسوں کو بتایا کہ بازار میں پینٹ ورک کا آغاز ہو چکا ، پولز کی شفٹنگ مکمل کی جا رہی جبکہ انٹری گیٹ اور دیواروں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔شہریوں اور تاجروں کو وقتی طور پر تکلیف ہو گی لیکن کام مکمل ہو نے کے بعد شہر اور مین بازار خوبصورت ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں