گجرات:بچوں کو پو لیو سے بچانے کیلئے مہم کا آ غاز

گجرات:بچوں کو پو لیو سے  بچانے کیلئے مہم کا آ غاز

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاالمنعم، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعتزاز اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گجرات میں انسدادِ پولیو مہم 13 تا 16 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران 5 لاکھ 8 ہزار 66 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی 119 یونین کونسلز میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں