پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا:بلال تارڑ

پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائیگا:بلال تارڑ

وزیراعظم کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کیلئے کردار قابل تحسین

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کردار ذمہ دار ریاست کے طور پر نمایاں رہا اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے و امن کے فروغ میں پاکستان کی جانب سے موثر کردار ادا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لئے جو کردار ادا کیا قابل تحسین ہے ،خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشیں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں اور دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلا ل فاروق تارڑ،ایم پی ایزوقار احمد چیمہ،عدنان افضل چٹھہ،امتیاز اظہر باگڑی نے انصر چیمہ کے پوتے کی دعوت عقیقہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختار احمد وڑائچ،افضال احمد وڑائچ،سابق چیئرمین چودھری منشا چیمہ، غضنفر علی چیمہ،ظفر چیمہ،تصور چیمہ،مدثر چیمہ،وقار احمد چیمہ، اعجاز بھٹی،ابرار احمد،سید محسن حسین شاہ، ارسلان بلوچ،ظہور الٰہی،محمد الیاس چیمہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات،معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں