کامونکے :بچوں کی لڑائی کا تنازع 2بھائیوں پر ڈنڈوں سے تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )بچوں کی لڑائی کے تنازع پر 7 افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا ۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے حاجی مشتاق اور ڈاکٹر لیاقت ریاست کے درمیان بچوں کی لڑائی کا تنازع چل رہا تھا۔ ڈاکٹر لیاقت ریاست، آصف علی، برکت علی، چاند علی، زین علی، ابوبکر اور طیب نے ڈنڈوں کے وار کرکے مشتاق اور اس کے بھائی ذوالفقار کو شدید زخمی کردیا۔