پاکستانی قیادت کی دانشمندی سے کشیدگی کم ہو رہی :اظہر ناہرا

پاکستانی قیادت کی دانشمندی سے کشیدگی کم ہو رہی :اظہر ناہرا

دنیا امن کیلئے سول و عسکری قیادت کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی :لیگی رہنما

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) لیگی ایم این اے اظہر قیوم ناہرانے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اعلیٰ سفارتی اور عسکری حکمتِ عملی کے باعث امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر آ بیٹھے جس کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ سمیت عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں بھی نمایاں کمی آئی ، یہ اہم پیش رفت پاکستان کی عالمی سطح پر مسلمہ اور باوقار حیثیت کا واضح ثبوت ہے جسے عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے موجودہ قیادت کی بروقت اور دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستان خطے بلکہ عالمی سفارت کاری میں بھی ایک اہم مقام حاصل کر چکا ، مثبت اثرات آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں