ایلومینیم ری سائیکلنگ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

ایلومینیم ری سائیکلنگ فیکٹری میں  شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)چندا قلعہ کے قریب اسٹیٹ نمبر 3میں واقع ایلومینیم ری سائیکلنگ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق فلکس میٹل ری سائیکلنگ فیکٹری میں ٹارچ چارج کرنے کے دوران شارٹ سرکٹ ہوا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود سامان کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن میں ریسکیو کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں