سرمایہ باہر جانابند ، حکومت پالیسیاں بہتر کرے :امجد فاروق
امریکہ ایران جنگ بندی میں پاکستانی کردار سے دنیا میں امن کی فضا پیدا ہو گی
گجرات(سٹی رپورٹر )ممتاز بزنس مین الحاج امجد فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور خطے میں امن کے کیلئے پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے مابین جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں او رمذاکرات کی میز پر اکٹھا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاشبہ پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے اور دنیا نے پاکستان کو تسلیم کیا ہے ،اب دنیا بھر میں امن کی فضا پیدا ہو گی ، حکومت پاکستان کو چا ہیے کہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اچھی پالیسیاں لے کر آئیں تاکہ ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سرمایہ باہر جانا بند ہو گیا ہے اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کو چا ہیے کہ وہ پاکستان میں ہی سرمایہ کاری کریں اور حکومت کوئی ایسا طریقہ کار اپنائے کہ جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو، لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں، پاکستان کا انفراسٹرکچر بہتر ہو۔ الحاج امجد فاروق نے کہا کہ ایران امریکہ کے درمیان جنگ بند ی سے دنیا میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے اس وقت دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔