خدمت کیلئے حاضر ،تمام عوامی مسائل حل کرینگے :نصیر سدھو
ممبرقومی اسمبلی کی رابطہ آفس منگووال میں ضلع بھرکے عمائدین کیساتھ طویل نشست
گجرات (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے رہنما ممبرقومی اسمبلی نصیرعباس سدھو کی رابطہ آفس منگووال میں ضلع بھرکے عمائدین کیساتھ طویل نشست، عوامی مسائل سنتے ہی موقع پرہی متعلقہ حکام کو فوری حل کرنے کے احکامات دئیے ۔ عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے نصیرعباس سدھوکاکہناتھاکہ بے لوث خدمت وتابعداری مشن پرچلتے ہوئے عوامی مسائل گھرکی دہلیزپرحل کرائیں گے ،ہمارے لئے تمام افراد قابل احترام،پوری کوشش کریں گے کہ رابطہ آفس منگووال میں بھی عمائدین علاقہ کی بھرپورداد رسی کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ میں اورمیرے ساتھی رضا علی وڑائچ ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے حاضرہیں کسی کوبھی کوئی مسئلہ ہو تو ڈائریکٹ رابطہ کریں ۔نصیرعباس سدھو رات گئے تک رابطہ آفس منگووال موجود رہے ،اس موقع پرسابق چیئرمین شاہد بٹ لنگے ، لطیف راجیکی، مرزا مختار،مرزا شہباز، عمران ساجد وڑائچ، چودھری زاہد متہ،تنویر قادری،ڈاکٹر عبدالقیوم، میاں عثمان بانیاں، چوہدری حسن سیدا بہرام، خافظ امتیاز لنگے، ماسٹر شمیم خانوالی بھی موجود تھے ۔