چودھری صدیق مہر کی صاحبزادی کا میاں جاوید لطیف کے بھتیجے کیساتھ نکاح

چودھری صدیق مہر کی صاحبزادی کا  میاں جاوید لطیف کے بھتیجے کیساتھ نکاح

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے نامور سیاسی سماجی رہنماوامیدوار این اے 78چودھری صدیق مہر کی صاحبزادی کا نکاح مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے بھتیجے میاں بلال امجد کے ساتھ طے پایا ،

نکاح کی تقریب بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شخصیات نے شرکت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرے ہوتے رہے ، نکاح عالمی مبلغ اسلام پیر رفیق احمد مجددی نے پڑھایا ۔تقریب میں میاں جاوید لطیف، خرم دستگیر خان،ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم ،سابق ضلعی چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہر ا،وائس چیئرمین رانا عامر نذیر، ارمغان سبحانی، طارق سبحانی، تحریک انصاف کے ایم پی اے طارق گجر، لاہور سے شبیر گجر، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں