نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش گرفتار 1580گرام چرس برآمد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران سب انسپکٹر ذوالفقار علی تارڑ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زین نواز کو گرفتار کر لیا اور 1580گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
انسپکٹر ریاض گوندل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن \"ڈرگ فری پنجاب\" کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور یہ مہم آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک جاری رہے گی ۔