گندم خریداری کا آ غاز نہ ہونے پر کسانوں کا اظہا رتشویش

گندم خریداری کا آ غاز نہ ہونے پر کسانوں کا اظہا رتشویش

زرعی شعبہ سے متعلق حوصلہ شکن پالیسیوں سے گندم اونے پو نے داموں بیچ رہے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ زرعی ضروریات کھاد تیل بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے برعکس موجودہ حکومت نے 4سال پہلے کی گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے من کے بجائے 3500روپے من مقرر کر کے خریداری کونجی شعبہ کے سپرد کر دیا جبکہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں نجی خریداری کا آغاز نہ ہونے سے کسان اپنی جنس اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ زرعی شعبہ سے متعلق حوصلہ شکن حکومتی پالیسی سے کسانوں میں اضطراب اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کے سنگین بحران کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پاسکو کی گندم کی سرکاری ریزرو قیمت 4500 روپے من پر کسانوں سے خریداری کیلئے فوری عملی اقدام کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں