راہوالی:مخالفین کی فائرنگ اور تشد د سے 2بھا ئی زخمی
گولی لگنے سے غلام محی الدین کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا
راہوالی(نمائندہ دنیا )چھ افرا دنے فائرنگ اور تشدد کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا ۔ کوٹلی صاحبو کے رہائشی عدنان کے بھائی غلام محی الدین اور طیب گھر کے سامنے بیٹھے تھے فیصل چیمہ ساتھیوں طلحہ ریاض، حمزہ ،عثمان ،فیاض ،توصیف کیساتھ ملکر اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہرا س پھیلاد یا ،ایک گولی غلام محی الدین کے بازو پر لگی جس سے ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ حمزہ نے طیب کے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر شدید زخمی کردیا ، زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ بھائی عدنان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔