دنیا میں امن قائم کرنیوالا پاکستان بڑا ملک بن گیا:فیضان ملک

دنیا میں امن قائم کرنیوالا پاکستان بڑا ملک بن گیا:فیضان ملک

ہمیں اختلافات ختم کرکے فوج و سیاسی قیاداشت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں:ملک ریحان

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حالیہ عالمی صورتحال میں پاکستان کی سفارتی کوششوں نے دنیا کو نہ صرف حیران کردیا بلکہ اسلامی دنیا میں پاکستان مضبوط قلعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس میں اس کا کردار نہایت موثر رہا جسے پوری دنیا بے حد سراہا ہے ان خیالات کا اظہار آسٹریلیا میں مقیم پاکستان کمیونٹی کے رہنما فیضان ملک اورکوریا پلٹ و ساہووالہ کے سیاسی سماجی رہنما ملک ریحان طاہر المعروف چاند ملک نے سوہدرہ پریس کلب کے چیئرمین حاجی نجیب اللہ ملک سوہدروی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب دنیا میں امن قائم کرنے والا پاکستان بڑا ملک بن گیا جہاں اقوام عالم کے فیصلے ہاں اور ناں میں ہونگے حالیہ ایران اور امریکہ کی جنگ بندی وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین صلاحیتوں کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا سہرا انہی کے سرجاتا ہے لہذا آج ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کیونکہ پوری دنیا میں ہمارے وطن کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے ہمیں اپنے تمام تر اختلافات پست پشت ڈال کر فوج و سیاسی قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں