سرائے عالمگیر:منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآ مد
سرائے عالمگیر (نامہ نگار )پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹرممتازاحمد میکن کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول اورافتخاراحمد سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1560 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔