مجسٹریٹس اور پیرا ٹیموں کی جانب سے گجرات بھر میں پرائس چیکنگ
گجرات(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ٹیمیں مختلف بازاروں کا دورہ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہی ہیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔