واٹر سپلائی کے مسائل حل نہ ہونے پر ڈی سی سیالکوٹ کا نوٹس

واٹر سپلائی کے مسائل حل نہ ہونے پر ڈی سی سیالکوٹ کا نوٹس

میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے اہلکاروں اور سب انجینئر بارے چیف آفیسر سے رپورٹ طلب

موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی واٹر سپلائی برانچ کی طرف سے شہریوں کی شکایات حل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا نوٹس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے رپورٹ طلب کرلی میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی واٹرسپلائی برانچ کے اہلکاروں پلمبر عارف’حمزہ ’غلام مصطفی باؤ اور سب انجینئر کبیر احمد کی طرف سے ڈسکہ کے شہریوں کی سرکاری پائپ لائن کے متعلق شکایات حل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے واٹر سپلائی کے اہلکاروں کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔یاد رہے کہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی واٹرسپلائی برانچ والے شہریوں کی سرکاری پائپ لائن کے متعلق شکایات کا حل کرنے میں ناکام ہیں اور جو شہری سرکاری پائپ لائن کی مرمت کیلئے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی واٹر سپلائی برانچ میں اپنی شکایات درج کرواتے ہیں تو وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں شہری اپنی گلی محلوں میں سرکاری پائپ لائن کی مرمت کیلئے واٹرسپلائی برانچ کے چکر لگانے پرمجبور ہیں مگران کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں