اسسٹنٹ کمشنر گجرات کاچناب ٹول پلازہ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے چناب ٹول پلازہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریسٹ ایریا کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری کے لیے مٹی کی تیاری اور سائن بورڈز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ ٹف ٹائلز بچھانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو تیزی اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔