300کلو مضر صحت اچار اور سرخ مرچ تلف،2یونٹ بند

300کلو مضر صحت اچار اور سرخ مرچ تلف،2یونٹ بند

اچار کی سٹوریج کیلئے نان فوڈ گریڈ و کیمیکل والے برتنوں کا استعمال کیا جارہا تھا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر جعلساز مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ مزمل آباد نوشہرہ ورکاں روڈ اور نارووال میں اچار اور گرائنڈنگ یونٹ پر کارروائیاں کیں جس میں300کلو مضر صحت اچار اور سرخ مرچیں تلف کرکے گرائنڈنگ یونٹ بند کردیا اور دونوں یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کرد ئیے ۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مزمل آباد نوشہرہ ورکاں روڈ پر واقع اچار یونٹ پر اچار کی سٹوریج کیلئے نان فوڈ گریڈ و کیمیکل والے برتنوں کا استعمال کیا جارہا تھا، کیڑے اورفنگس زدہ سبزیوں پھلوں سے اچار تیار کیا جارہا تھا، انتہائی بدبودار اور گندا ماحول ہونے پر کارروائی عمل لائی گئی، لازم ریکارڈ، میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود ،صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ، پھل اور سبزیاں قوانین کے خلاف زمین پر رکھی پائی گئیں، غیر معیاری اچار کو دلکش پیکنگ لگا کر دیہات اور نواحی علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، غذائی دہشتگردوں اور فوڈ فراڈ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں