حافظ آباد :سیوریج منصوبے میں غیر معیاری پائپ استعمال

حافظ آباد :سیوریج منصوبے میں غیر معیاری پائپ استعمال

چھوٹے پائپوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، حکام کو فوری نوٹس لیناچا ہیے :شہری

حافظ آباد(نا مہ نگار ،نمائندہ دنیا )شہر میں ساڑھے سات ارب روپے کی لاگت سے سیوریج کے میگاپراجیکٹ کا آغاز ہو گیا ، ناقص منصوبہ بندی، غیرمعیاری اور چھوٹے پائپ ڈالنے کی وجہ سے سیوریج سسٹم کے فلاپ ہونے کے خدشات جنم لینے لگے جبکہ مذکورہ منصوبہ میں کروڑوں روپے کی کمیشن کی وصولی کی بازگشت بھی سنائی دینے لگی۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ایک سال قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی سڑکوں کی توڑ پھوڑ کرکے سیوریج کے پائپ بچھائے جارہے ہیں لیکن یہ پائپ ناقص اور غیر معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی چھوٹے ہیں جو گلی محلوں میں تو کام دے سکتے ہیں لیکن مین شاہراہوں پر ان کی لائنیں بچھائے جانے سے مستقبل میں ایک بار پھر سیوریج سسٹم کے فلاپ ہونے اور شہر کے ندی نالوں میں تبدیل ہونے کے خطرات جنم لے رہے ہیں جس پر شہری سخت پریشان نظر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اورچھوٹے پائپوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، خفیہ اداروں اور حکومت کے اعلیٰ ارباب اختیار کو فوری نوٹس لیناچا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں