سمبڑیال :وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ اعظم ٹاؤن کے رہائشی محمد شریف کے گھر سے نامعلوم چور 1لاکھ روپے ،موبائل فو ن اور4 گھڑیاں ،موضع جیٹھی کے کے رہائشی محمد شفیق کے ڈیر ے سے ایک بکرا ،مرغیاں ،پٹری نہر اپر چناب پر حبیب اﷲ سے موٹر سائیکل ،بھوپالوالہ میں احسان اﷲ کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،رندھیر موڑ منور حسین کی حویلی سے ایک بکرا چوری ہو گیا۔