اشتہاری ملزم کو فرارکرانے والے پرمقدمہ درج
موترہ(نامہ نگار ) اشتہاری ملزم کو فرارکرانے پرمقدمہ درج تھانہ موترہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ۔۔۔
پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم عبدالستار اس وقت گھوئینکی میں علی رضا کیساتھ کھانا کھارہا ہے پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتواس نے پولیس آگئی کاشور مچادیاجس پرا شتہاری ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔